خلیجی خبریں

قطر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئی پابندیاں عائد کر دیں

 

خلیج اردو آن لائن:

قطر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئی اور پہلے سے زیادہ سخت پابندیاں عائد کر دیں۔

نئی پابندیاں تعلیمی سرگرمیوں، تفریحی، کاروباری، سویمنگ پولز، تھیم پارکوں اور ہوٹلوں کی گنجائش پر عائد کی گئی ہیں۔

نئی پابندیاں حال ہی میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث عائد کی گئی ہیں۔

نئی پابندیاں درج ذیل ہیں:

قطری مارکیٹیں 50 فیصد گنجائش پر کام کریں گیں

گھروں کے علاوہ کہیں اور شادیوں کی تقریبات منعقد کروانے پر پابندی ہوگی

شادیوں کی تقریبات میں صرف رشتہ دار شرکت کر سکیں گے

اور نرسریاں اپنی اصل گنجائش کے 30 فیصد پر کام کر سکیں گیں۔

گھروں سے باہر یعنی پارکس میں اجتماعات میں 15 سے زیادہ افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی

گھروں میں منعقد کیے گئے اجتماعات میں 5 سے زیادہ افراد مدعو کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کشتیوں کو کرائے پر دینے کی سروس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تاہم، ذاتی کشتیوں میں 15 سے زیادہ افراد پر پابندی ہوگی۔

قطر کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ  "کورونا کیسز میں حالیہ اضافہ قطر میں وائرس کے پھیلاؤ کی دوسری لہر کی نشاندہی کرتا ہے”۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز قطر میں کورونا کے 407 کیسز سامنے آئے ہیں اور یومیہ کیسز میں دسمبر سے مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button