خلیجی خبریں

سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں سمیت دیگر کیلئے نئی ہدایات جاری

خلیج اردو: سعودی ایوی ایشن نے پاکستانی اور سعودی شہریوں سمیت تمام مسافروں کےلیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔

سعودی ایوی ایشن نے سعودی عرب آمدکےلیے ویکسی نیشن اورمنفی پی سی آرٹیسٹ یا ریپڈ ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔

ٹیسٹ سعودی عرب روانگی کے وقت سے 48گھنٹے کے اندر کرایا جائے گا جب کہ 8 سال سے کم عمر بچے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اس کے علاوہ سعودیہ سےروانگی کےخواہش مند سعودی مسافروں کے لیے بوسٹرویکسین بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

سعودی ایوی ایشن کی جانب سے نافذ کی گئی نئی سفری پابندیوں کا اطلاق بدھ 9 فروری سے ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button