خلیجی خبریںعالمی خبریں

حج 2022 کے لیےنئی ٹریول ایڈوائزری جاری

خلیج اردو: سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حج 2022 کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق زائرین کیلئے سعودی وزارت صحت کی منظور کردہ کورونا ویکسیین لگوانا لازمی ہے۔ جبکہ عازمین حج پر 48 گھنٹے سے قبل کا منفی کورونا ٹیسٹ دکھانا لازم ہو گا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف وزری پر ائیرلائنز پر سخت جرمانہ ہوگا جبکہ حج آپریشن میں فلائٹ سلاٹ کی خلاف ورزی پر بھی کارروائی ہوگی۔

اس سال 65 سال سے زائد عمر کے افراد پر پہلے سے ہی حج پر پابندی عائد ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button