خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ٹی 20 ورلڈ کپ عرب امارات منتقل کرنیکا فیصلہ نہیں ہوا، آئی سی سی

خلیج اردو: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل ہونے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے البتہ بیک اپ پلان کے لئے متحدہ عرب امارات کا آپشن موجود ہے۔

آئی سی سی ترجمان نے بتایا کہ اس وقت ٹورنامنٹ کی بھارت سے منتقلی کا فیصلہ قبل از وقت ہوگا۔ ہم کورونا کے دوران بھارت کی صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں اور بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ سے رابطے میں ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے پاکستانی کھلاڑیوں، صحافیوں اور تماشائیوں کو ویزوں کے اجراءکے بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ان کا کہنا ہے کہ ویزہ کے بارے میں جب بھارتی بورڈ ہمیں تحریری ضمانت دے گا اس وقت یہ معاملہ میڈیا سے شیئر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ اب ٹورنامنٹ کے میچ نو کے بجائے پانچ شہروں میں کرانے کو تیار ہوگیا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button