خلیجی خبریںعالمی خبریں

او آئی سی کا اقوام متحدہ سے فلسطینیوں پر حملے رکوانے کا مطالبہ

خلیج اردو: اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے حملے رکوانے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق او آئی سی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ حملے رکوائے اوربے گناہ فلسطینیوں کو بچانے کے لیے بین الاقوامی حفاظتی فورس مہیا کرے۔

اجلاس سے خطاب کے دوران ایران اور ترکی نے اسرائیل سے تعلقات بہتر بنانے والے مسلم ممالک کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے، اسرائیلی حملوں میں اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button