
خلیج اردو: سعودی عرب کی سرکاری ائرلائن ‘سعودیہ ائیرلائنز ‘ نے اعلان کیا ہے کہ یکم ستمبر سے قومی ہوا باز کمپنی کی اندرون ملک پروازوں پر ویکسین نہ لگوانے والوں کے سفر پر پابندی لگا دی جائے گی۔
کمپنی کے بیان کے مطابق سعودیہ ائرلائن کے جہازوں میں صرف انہی لوگوں کو سفر کی اجازت ہوگی جنہوں نے کرونا وائرس کی ویکسین کی دو ٹیکے لگوائے ہیں۔
بیان میں مزید وضاحت کی گئی 12 سال سے کم عمر بچے اور ایسے افراد جو صحت کی بناء پر ویکسین نہیں لگوا سکتے وہ اس شرط سے مبراء ہیں