خلیجی خبریںعالمی خبریں

آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات : پاکستان نے عوام کو دی جانے والی مختلف سبسڈیز ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی

خلیج اردو
واشنگٹن : عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پیر کے روز بتایا ہے کہ پاکستان نے غیر فنڈ شدہ سبسڈیز ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مئی میں ساتویں جائزہ مذاکرات سے قبل پاکستان نے سبسڈیز ختم کرے گا۔

آئی ایم ایف نے واشنگٹن میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں معاشی ٹیم کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک بیان میں کہا کہ غیر فنڈ شدہ سبسڈیز کو واپس لینے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت پر تفاق ہوا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے نے آئی ایم ایف سے درخواست کی ہے کہ وہ مختلف ادائیگیوں کیلئے تاخیر کی اجازت دیں جس پر مالیاتی ادارے نے رضامندی اختیار کی ہے۔

دوسری طرف پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے پاکستان کو اضافی پیکج ملنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے واشنگٹن میں اضافی پیکج پر بات چیت کا آغاز ہوگیا۔

2 ارب ڈالر سے زیادہ کے نئے پیکج کی شرائط گزشتہ پیکج سے مختلف ہونگی۔ اضافی پیکج میں پاکستان کو سبسڈی ختم کرنے ، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا نہیں ہوگا۔

نئے پیکج میں پاکستان میں انکم ٹیکس کی شرح بڑھانے کی شرط بھی نہیں ہوگی۔اس ضمن میں آئی ایم ایف کا وفد مشن چیف کی قیادت میں مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان کو اضافی پیکج ملنے سے روپے پر دباؤ سے ریلیف ملے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button