خلیجی خبریں

پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ

خلیج اردو: وزیر اعظم شہباز شریف امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پر ۲ روزہ دورہ قطر پر اسلام آباد سے دوحہ روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ قطر کی اہمیت بتاتے ہوئے ٹویٹ لکھی کہ اپنے بھائی شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پرآج قطر روانہ ہورہا ہوں، اس دورے سے پاک قطر دوستی اور بھائی چارے کےتعلق کو حیات نو ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران کاروباری برادری کوپاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سےآگاہ کروں گا تاکہ دوطرفہ روابط کو زیادہ مؤثراسٹریٹیجک تعلقات میں تبدیل کیا جاسکے، قطر میں قابل تجدید توانائی، فوڈ سکیورٹی، صنعت و انفرا اسٹرکچرکی ترقی اور سیاحت کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button