خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

رہائشی ویزہ رکھنے والے پاکستانیوں کو دبئی کیلئے ویکسی نیشن کارڈ کی ضرورت نہیں

خلیج اردو: رہائشی ویزہ رکھنے والے پاکستانیوں کو دبئی کیلئے ویکسی نیشن کارڈ کی ضرورت نہیں،مسافروں کا دبئی پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ ہوگا، ادھرشارجہ نے پاکستانیوں کیلئے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ پر رضامندی ظاہرکردی۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر ریاست میں داخلےکے لیے نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں،دبئی ایئرپورٹ حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کا رہائشی ویزہ رکھنے والے افراد داخلے کے اہل ہوں گے۔

دبئی میں داخلے کے لیے اب پاکستانیوں کو ویکسی نیشن کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی، مسافروں کو دبئی میں داخلےکے لیے پہلے دبئی حکام سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، نئے حکم نامے میں 48 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ اور چار گھنٹے پہلے ریپڈ ٹیسٹ کی شرط برقرار رکھی گئی ہے اور مسافروں کا دبئی پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائےگا۔

حکم نامے کے مطابق دبئی کے سفر کیلئے نئی ہدایات پاکستان، سری لنکا، نیپال اور بھارت سے آنے والے مسافروں پر لاگو ہوں گی،ادھر شارجہ نے پاکستانیوں کے لیے آراے ٹی ٹیسٹ کرانے پر رضامندی ظاہرکردی۔

یو اے ای کی 2 ریاستوں شارجہ اور دبئی نے کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث پاکستان سمیت جنوبی ایشیا سے آنے والے مسافروں کے لیے’’ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ‘‘ کی شرط لازم قرار دی تھی جس کی سہولت پاکستانی ایئرپورٹس پر ابھی دستیاب نہیں ہے،حکومت نے دونوں ریاستوں سے ملک میں ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت نہ ہونے پر فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی تھی اور درخواست کی تھی کہ پاکستان سے رہائشی ویزوں کے حامل مسافروں کے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ (آر اے ٹی ٹیسٹ) قبول کیے جائیں،گزشتہ دنوں کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ نہ لیے جانے کے سبب ایمریٹس ائیرلائن 70 پاکستانی مسافروں کو چھوڑ کر دبئی روانہ ہوگئی تھی۔ذرائع کے مطابق شارجہ نے پاکستان کی درخواست قبول کرتے ہوئے آراے ٹی ٹیسٹ کرانے پر رضامندی ظاہرکردی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button