خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

امارات کے دیگر رہائشی ویزے والے مسافروں کو دبئی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں انفرادی طور پر مقیم وہ غیر ملکی جو چھٹیوں اور دیگر ضروریات کے لیے بھارت واپس آئے تھے ، اب متحدہ ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) ، یو اے ای کے ایک فیصلے کیوجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں ،جب محکمے نے یہ اعلان کیا کہ صرف دبئی کا رہائشی ویزا رکھنے والے اور جی ڈی آر ایف اے کی (اپروول) منظوری رکھنے والے مسافروں کو ہی دبئی ہوائی اڈے پر آنے کی اجازت ہوگی۔

دوسرے امارات کے رہائشی ویزا رکھنے والے مسافروں کو دبئی ائیرپورٹ پر آنے کی اجازت نہیں ہے۔ ہندوستانی کیریئر ایئر انڈیا ایکسپریس نے جمعہ کے روز ہندوستان سے متحدہ عرب امارات کے سفر کے لیے نظر ثانی شدہ ہدایات کو اپ ڈیٹ کیا تھا۔

دبئی کے علاوہ متحدہ عرب امارات پہنچنے والے دیگر امارات کے رہائشی ویزا ہولڈرز کو ضروری منظوری کے لیے فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست جمع کرانی ہوگی۔ فی الحال صرف ابوظہبی کا رہائشی ویزا رکھنے والے اور آئی سی اے کی منظوری والے مسافروں کو ابوظہبی ہوائی اڈے پر آنے کی اجازت ہے۔

دبئی کا رہائشی ویزا رکھنے والے مسافروں کو ابوظہبی ہوائی اڈے پر آنے کی اجازت نہیں ہے۔
اس کا مؤثر مطلب یہ ہے کہ دیگر امارات کے رہائشی ویزا ہولڈرز جیسے شارجہ ، عجمان ، ام الکوین ، فجیرہ اور راس الخیمہ کو متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کے لیے دوسرے آپشنز دیکھنا ہوں گے جیسے شارجہ اور راس الخیمہ ، جہاں ہندوستانی کیریئرز کی (روزانہ نہیں) پروازیں چلائی جاتی ہیں۔

اگرچہ شارجہ ، عجمان ، ام الکوین اور فجیرہ نے ابھی تک آمد کے تقاضے شائع نہیں کیے ہیں ، ابوظہبی (AUH) اور راس الخیمہ (RKT) ہوائی اڈوں پر آنے والے مسافروں کے لیے اضافی ضروریات ردج ذیل ہیں- جیسے AUH میں 12 دن گھر یا ادارہ جاتی قرنطینہ

RKT میں پہنچنے کے بعد چوتھے اور آٹھویں دن PCR ٹیسٹ اور AUH میں آنے کے بعد چھٹے اور 11 ویں دن PCR ٹیسٹ؛ جبکہ آمد پر ٹریکنگ واچ پہننے کی پابندی بھی لازم ہے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button