خلیجی خبریںعالمی خبریں

مصر میں فرعونی طرز کے لباس میں ماڈل کی تصاویر بنانیوالے فوٹوگرافر کو گرفتارکرلیا گیا

خلیج اردو: قاہرہ پولیس نے اہرام مصر کے قریب فرعونی لباس میں ماڈل کی تصاویر کھینچنے والے فوٹو گرافر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ماڈل سلمیٰ الشیمی کو بھی قاہرہ سے گرفتار کرنیکی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

مقامی فیشن ماڈل سلمیٰ الشیمی کی سوشل میڈیا پر فرعونی لباس میں تصاویر سامنے آنے کے بعد عوام میں اس کے خلاف شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔سپریم کونسل برائے نوادرات کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مصطفیٰ وزیری نے واقعہ میں ملوث فیشن ماڈل کے خلاف فوری تحقیقات شروع کرنے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ آثار قدیمہ کے علاقے میں کسی فیشن ماڈل کا فرعونی دور کا لباس پہن کر بغیر اجازت داخل ہونا اور وہاں پر ماڈلنگ کرنا غیرقانونی ہے۔

ماڈل سلمیٰ الشیمی نے اہرام مصر کے قدیم علاقے میں فرعونی دور کے کپڑے پہنے ہوئے تصویر کھنچوائیں اور انہوں نے متعدد ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں جنہیں بعد میں اپنے سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا تھا۔مصر میں سماجی کارکنوں نے ماڈل کی اس حرکت پر اس کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

عوامی ردعمل کے بعد متعلقہ سرکاری حکام نے کہا تھا کہ جو بھی شخص نوادرات اور مصری تہذیب کے حق میں غفلت کا مظاہرہ کرے گا اسے سزا دی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ مکمل اور شفاف تحقیقات کے بعد آثار قدیمہ والےعلاقے میں ماڈل اور فوٹو گرافر کو اس فیل کی اجازت دینے والے ملازم کی نشاندہی بھی کی جائے گی۔

عوامی ردعمل اور سرکاری احکامات کے بعد ماڈل سلمیٰ الشیمی نے اپنے اکاؤنٹ سے تصاویر اور ویڈیوز ہٹا دی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button