خلیجی خبریں

علاقائی امن و امان کیلئے سمٹ میں شرکت، شیخ محمد عراق پہنچ گئے ہیں

خلیج اردو
28 اگست 2021
بغداد : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم جمہوریہ عراق پہنچے ہیں جہاں وہ علاقائی سمٹ میں شرکت کریں گے جس کا مقصد علاقائی اور مشرق وسطیٰ کے مسائل میں کمی کیلئے کوششیں کرنا ہے۔

شیخ محمد کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی کا وفد ہے جس میں نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے صدارتی امور شیخ منصور بن زید النہیان ، محمد بن عبداللہ الگرگاوی وزیر کابینہ امور اور صدر کے ڈپلومٹک امور انوار گارگاش موجود ہیں۔

شیخ محمد بغداد کانفرنس برائے تعاون اور شراکت میں شرکت کریں گے۔ عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الخادیمی نے ان کا استقبال کیا۔

شیخ محمد نے عراق میں اپنی آمد کی تصدیق ٹویٹر پر کی ہے انہوں نے شاندار استقبال کی تصویریں اپلوڈ کیں ہیں۔ انہوں نے عاق کے دارلحکومت کو امن کا گھر قرار دیا اور اسے انسانی دانش گاہ قرار دیا ہے۔

اس سمٹ میں ایران کو بھی دعوت دی گئی ہے جبکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان شریک ہوں گے۔

اتوار کو ہونے والا یہ سمٹ عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کیلئے ایک موقع ہوگا کہ وہ خطے کے بحرانوں میں عراق کو غیر جانبدار ثالث کے طور پر پیش کرنے اور دہائیوں کے تنازعے کے بعد دنیا کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے کی اپنی حالیہ کوششوں کو ظاہر کریں۔

عراق کیلئے مذاکرات کی میزبانی کو ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ کئی سالوں کے تنازع کے بعد عراق عرب دنیا میں ایک مرکزی کردار اور ملک کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان عزم کے ساتھ ایران اور امریکہ کے ساتھ ساتھ اس کے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے کے عزم کے ساتھ ایک نئی سمت میں جانے کی کوشش کر رہا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button