خلیجی خبریں

’پابندی کے باوجود پی آئی اے سعودی عرب سے مسافروں کو پاکستان لاتی رہے گی‘

سعودی حکام کی جانب سے کورونا وائرس میں اضافے کے سبب ایک بار پھر مملکت میں غیر ملکیوں کے داخلے پر جزوی پابندی لگانے کے اعلان کے بعد پی آئی اے نے سعودی عرب سے پاکستان کے لیے یک طرفہ پروازیں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ’مسافروں کی آسانی اور انہیں سعودی عرب سے پاکستان واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی پروازیں جاری رکھی جائیں گی جبکہ جو مسافر پاکستان سے سعودی عرب جانے والی پروازوں پر بُک تھے ان کی بکنگ پابندی کے خاتمے تک ملتوی کی جارہی ہے۔‘

خیال رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے کورونا وائرس کی نئی لہر سامنے آنے کے بعد پاکستان سمیت بیس ممالک سے غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا اطلاق جمعے کی رات 9 بجے سے ہوگا۔
پاکستان کے علاوہ انڈیا، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور ترکی سمیت 20 ممالک سے آنے والے غیر ملکیوں پر سعودی عرب میں داخلے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ’پابندی ختم ہوتے ہی تمام بکنگ کو ابتدائی پروازوں پر بحال کردیا جائے گا ۔’
’پابندی کے اطلاق سے قبل پی آئی اے کی سیالکوٹ دمام، ملتان تا مدینہ اور اسلام آباد تا ریاض کی پروازیں معمول کے مطابق چلیں گی۔‘

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button