پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

وزیراعظم کی دورہ سعودیہ میں ساڑھے7 ارب ڈالر کے پیکج پر گفتگو متوقع

خلیج اردو: وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے 3 روزکےسرکاری دورے پرآج مدینہ منورہ پہنچیں گے۔

وزیراعظم کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دورے کی دعوت دی تھی اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ پہلا غیرملکی دورہ ہوگا۔

وزیراعظم دورہ سعودی عرب میں سعودی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جس میں اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری میں فروغ کے امور پر بات ہوگی جب کہ سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے روزگار سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم دورے میں مجموعی طورپر ساڑھے 7 ارب ڈالر کے پیکج پربات کریں گے اور سعودی عرب سے رواں سال کے آخرتک4 ارب ڈالرکی ادائیگیاں مؤخرکرنے کی درخواست کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیف ڈپازٹ کے طورپرمزید2 ارب ڈالرپاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھوانے کی درخواست کریں گے جب کہ مؤخر ادائیگیوں پرتیل کی فراہمی ایک ارب ڈالرسے بڑھا کر 2 ارب ڈالرکرنے کی درخواست کی جائے گی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button