خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

امارات میں مقیم افراد کو پولیس نے عید کے موقع پر اہم وارننگ جاری کر دی

خلیج اردو: ابوظہبی پولیس نے عیدالاضحی کے حوالے سے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران سڑکوں پر خطرناک ڈرائیونگ سے باز رہیں اور اس کے علاوہ بغیر اجازت آتش بازی سے بھی احتراز رکھیں۔

ممنوعہ علاقوں میں سائیکلنگ کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔ دُبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ عید کے دوران اپنے بچوں پر نگاہ رکھیں خصوصاً پبلک پارکس میں انہیں اپنی نظروں سے اوجھل نہ ہونے دیں۔ تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

لیفٹیننٹ جنرل المری نے مزید کہا کہ پولیس نے تمام پولیس اسٹیشنز اور جنرل ڈیپارٹمنٹس کے لیے ایک پلان آف ایکشن تیار کیا ہے جس کے تحت تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے گا۔

ہم ہر شخص پر زور دیتے ہیں کہ وہ قانون کی پابندی کریں اور کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کریں تاکہ لوگوں کی زندگیوں اور صحت کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button