خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 کے ساتھ ہی دبئی کی میزبانی میں اہم عالمی ایونٹس کیلئے تیاریاں

خلیج اردو: دبئی کے بزنس ایونٹس شعبہ نے اس شہر کو عالمی سطح پر بین الاقوامی اجلاسوں کیلئے کھلنے والے اولین شہروں میں سرگرم رکھنے کی خاطر اعلی سطح کی کانفرنسز ، اجلاسوں اور ترغیبات کا مصروف کلینڈر جاری کردیا جوکہ 2021 کے باقی مندہ عرصہ اور 2022 تک کیلئے ہے – دبئی ٹورازم کی طرف سے منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق جولائی 2020 سے اس شہر میں عالمی سیاحت کی بحالی کے بعد سے دبئی نے اکتوبر 2020 سے کانفرنسز اور نمائشوں کا سلسلہ دیکھا جوکہ شہر بھر میں منعقد ہوئے – میٹنگز کی منصوبہ بندی کرنے والوں نے کووڈ 19 کی عالمی وباء کے حالات سے موثر طور پر نمٹنے اور ایونٹس کے محفوظ انعقاد کیلئے دبئی کی صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سلسلہ 2021 کی دوسری ششماہی میں ایکسپو 2020 دبئی کے دوران 2022 میں بھی جاری رہے گا – آنے والے مہینوں میں ایسی کانگریسز اور کانفرنسز میں جو ایونٹس شامل ہیں ان میں سوسائٹی انٹرنیشنل ڈی یورالوجی کی کانگریس ، سوسائٹی آف پٹرولیم انجینئرز اینول ٹیکنیکل کانفرنس اینڈ ایگزیبیشن ، انٹرنیشنل آسٹروناٹیکل کانگریس ، ورلڈ چیمبرز کانگرس ، ایل پی جی ویک ، گیس ٹیک اینڈ افریقہ آئل ویک شامل ہیں ۔ اس عرصہ میں کئی بڑے اہم گروپس بھی دبئی آرہے ہونگے جن میں اے ایف سی لائف سائنس ، ایموے ، سن ہوپ ، جیونس اینڈ اومنی لائف شامل ہونگے – سیاحت و کامرس مارکیٹنگ کی دبئی کارپوریشن کے سی ای او عصام کاظم کا کہنا ہے کہ نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی قیادت میں دبئی دنیا کے ان اولین شہروں میں شامل تھا جس نے کاروباری ایونٹس کو بحال کیا ، ایسوسی ایشنز ، کاروبار اور اداروں کو ایسے اہم پلیٹ فارمز مہیا کیئے جہاں وہ بالشمافہ ملاقاتوں کو شروع کرسکتے تھے اور کلیدی شعبوں میں دانش مندانہ ترقی کو انجام دے سکتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ایسے ایونٹس کی بحالی کی بہت اہمیت ہے ، اس حوالے سے شہر کے متعلقہ فریقین کی کاوشیں قابل قدر ہیں – ایکسپو 2020 دبئی جوکہ یکم اکتوبر سے شروع ہوکر چھ مہینے تک جاری رہنے والی ہے تو اس موقع پر دبئی نے بڑے کارپوریٹ اور گروپس کا خیرمقدم کرنے کی تیاریاں کررکھی ہونگیں ، دنیا بھر سے آنے والوں کو وہاں اس عظیم الشان عالمی شو کو دیکھنے کا بھرپور موقع ملے گا ۔ ایکسپو 2020 کی سائیٹ پر واقع دبئی نمائش مرکز کئی اہم کانفرنسز اور ایونٹس کی میزبانی کرے گا جن میں دبئی ایسوسی ایشن کانفرنس بھی شامل ہے – ایسی سرگرمیوں کیلئے دبئی بزنس ایونٹس ، ڈی بی ای نے عالمی سطح پر رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ، آنے والے مہینوں میں یہ کئی سٹڈی مشنز کی میزبانی بھی کرے گا جوکہ بالخصوص ایکسپو 2020 دبئی کے دوران بھی ہونگے اور ان میں میٹنگ اینڈ ایونٹ پلانرز کو دبئی کی خصوصیات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا جائے گا جوکہ دنیا میں ایونٹس کرانے کے بڑے مقامات میں شامل ہے ۔ ڈی بی ای کی گلوبل ٹیم بھی اس حوالے سے سرگرمیوں میں مصروف ہے – ڈی بی ای کے اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ سٹین جیکب سن کا کہنا تھا کہ عالمی وباء کے تناظر میں دبئی وہ عالمی شہر تھا جس نے کاروباری ایونٹس شعبہ کو تیزی سے بحال کیا کیونکہ دبئی کے پاس محفوظ مقامات کی صلاحیت موجود ہے ، دبئی بھر کے متعلقہ فریقین کی مشترکا کاوشوں کے نتیجے میں ایسے ایونٹس کے کامیاب انعقاد کی تمام درکار صلاحیت اور قابلیت پائی گئی ، عالمی سطح پر کاروبار ، تنظیموں ، اداروں کو اپنے اصل پلانز کے مطابق ایونٹس کو دبئی کی طرف منتقل کرنے کا موقع ملا – افریقہ آئل ویک کے ایونٹ ڈائریکٹر کرس ہال کا کہنا ہے کہ 2021 کیلئے اس ایونٹ کو عارضی طور پر دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ متحدہ عرب امارات کے بھرپور ویکسنیشن پروگرام کی کامیابی کی وجہ سے ہوا ، دبئی کو مشرق وسطی اور افریقہ سمیت جنوبی ایشیاء میں نمایاں مالیاتی مرکز کی حیثیت حاصل ہے اور یہ خصوصیت اسے افریقہ کیلئے ترغیب کی خاطر سرمایہ کاروں اور مالی وسائل رکھنے والوں کیلئے اہم مقام بناتی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button