خلیجی خبریں

کویت میں عید الفطر کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

خلیج اردو: کویت میں عید الفطر کے لیے چار دن کی چھٹیاں دی گئی ہیں، جب کہ تنخواہوں کی ادائیگی اپنے مقررہ وقت پر ہوگی۔

عید کی چھٹیوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ذرائع نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اگر عید کا پہلا دن جمعرات کو اس مہینے کی 13 تاریخ کو پڑتا ہے تو چھٹی جمعہ کی بجائے جمعرات، جمعہ ، ہفتہ اور اتوار سمیت 4 دن ہوگی جو 13 ، 14 ، 15 اور 16 مئی سے مطابقت رکھتے ہیں، جب کہ 17 مئی کو باضابطہ طور پر ڈیوٹی پر واپس آنا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا اگر عید کا پہلا دن رواں ماہ کی 12 تاریخ کو آجاتا ہے تو تعطیلات 4 دن ہوں گی جو بالترتیب یہ ہیں: 12 ، 13 ، 14، 15 (بدھ، جمعرات، جمعہ اور ہفتہ) جب کہ کام کے اوقات معمول کے مطابق 16 مئی بروز اتوار سے شروع ہوں گے۔

ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بتایا گیا کہ سرکاری اداروں کو واجب الادا قسطوں کے لیے صارفین کے کسی بھی پریمیم کی کٹوتی کے بغیر بینکوں سے ملازمین کو مئی کی تنخواہیں بر وقت اور مکمل تقسیم کی جائیں گی، جب کہ ریٹائرڈ افراد کی تنخواہ عید سے قبل ان کے کھاتوں میں جمع کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button