خلیجی خبریں

قطر پاکستان کو یومیہ بنیاد پر 3 سے 4 ہزار ٹن ایل پی جی فراہم کرے گا

خلیج اردو: قطر نے پاکستان کو یومیہ بنیادوں پر3 سے4 ہزار ٹن مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) فراہم کرنے پر آمادگی ظاہرکی ہے۔

وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے دوحہ میں قطری ہم منصب سے ملاقات کے دوران مختلف منصوبوں پر بات چیت کی، مصدق ملک کے مطابق قطری ہم منصب نے پاکستان کو ایل پی جی فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

وزیرمملکت برائے پیٹرولیم نے کہا کہ قطر پاکستان کو یومیہ 3 سے 4 ہزار ٹن ایل پی جی فراہم کریگا جس کی درآمد کیلئے جلد میکنزم طے کرنے پر بات چیت شروع ہو جائےگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button