خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی، دبئی میں‌ راحت فتح علی خان کے کنسرٹ کا اعلان

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے موقع پر دبئی میں بڑا میوزیکل شو ہوگا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے۔

متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی پردبئی میں بڑے میوزیکل شو کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں راحت فتح علی خان سمیت دیگر گلوکار اپنے آواز کا جادو جگائیں گے۔

دبئی میں 23 جولائی کو ہونے والی قوالی نائٹس میں راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے جبکہ تیئس جولائی کو ہونے والا شو بالی ووڈ گانوں پر مبنی ہوگا۔

اس پروگرام کو اے آر وائی لاگونا، ایمریٹس این بی ڈی سمیت دیگر کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔ پروگرام میں شرکت کرنے کے خواہش مند افراد اے آروائی سہولت والٹ سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

اس موقع پر شائقین موسیقی کے لیے اے آر وائی سہولت وائلٹ کی جانب سے گولڈن آفر بھی پیش کی گئی ہے، جس کے تحت ٹکٹ کی خریداری پر انہیں 80 فیصد گولڈ سیونگ دیا جائے گا۔

ٹکٹ خریدنے کے خواہش مند افراد یو اے ای ڈاٹ سہولت بازار ڈاٹ کام سلیش شوز پر اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں جہاں انہیں ٹکٹ نمبر جاری کیا جائے گا۔

راحت فتح علی خان نے کہا کہ شو میں ایس او پیز کو مکمل فالو کیا جائے گا جبکہ شو میں آنے والے تمام لوگوں کو ویکسین سرٹیفیکٹ دکھانا ہوگا۔

انہوں نے شو کو اسپانسر کرنے پر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور سی ای او، اے آر وائی لاگونا کے چیئرمین سلمان اقبال اور اماراتی حکام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ اکیس جولائی کوُشو میں قوالی ، صوفی ازم جبکہ تئیس جولائی کو بالی ووڈ ہٹس اور پاکستانی ڈرامہ سیریل کی اورجنل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی) گانے شو کا حصہ ہوں گے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button