خلیجی خبریں

بغیر پرمٹ کے عمرہ ادا کرنے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا، سعودی حکام کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

سعودی حکام کی جانب سے اس رمضان میں بغیر پرمٹ کے عمرہ کرنے والوں پر 10 ہزار سعودی ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذرائع نے مکہ کی مسجد الحرام میں بغیر پرمٹ کے داخل ہونے والوں پر 1 ہزار درہم جرمانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

نجی خبررساں ادارے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ اقدامات رمضان کے اختتام تک یا زندگی معمول پر آجانے تک نافذ العمل رہیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔ اور یہ اقدامات مسجد الحرام آپریشنل گنجائش کے ساتھ بھی مطابقت رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکار مسجدالحرام کے مرکز علاقے تک جانے والے تمام راستوں، سڑکوں اور سیکیورٹی کنٹرول سنٹروں پر گشت پر مامور رہیں گے۔

مزید برآں، وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جمعرات کے روز بتایا گیا ہے کہ سعودی اتھارٹی برائے ڈیٹا اینڈ مصنوعی ذہانت کے تعاؤن سے عمرہ کی درخواستوں کا تازہ ترین ورژن لانچ کر دیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button