خلیجی خبریں

بریکنگ نیوز : چاند نظر آگیا ،کل پہلا روزہ ہوگا، مرحبا رمضان

خلیج اردو
جدہ : مملکت سعودی عربیہ میں چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان ہو گیا۔ کل ملک میں پہلا روزہ ہوگا۔

حکام نے اس حوالے سے اعلان کیا ہے کہ رمضان کا چاند نظر آگیا اور کل سے برکتوں اور رحمتوں والے مہینے کی شروعات ہوگی۔

سرکاری اعلان کے مطابق یکم اپریل 2022 شعبان کا آکری دن تھا اور دو اپریل سے رمضان کی شروعات ہوگی۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ اس کا اجلاس مغرب کی نماز کے بعد ہوگا جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔

کمیٹی نے کہا تھا کہ اجلاس عبداللہ سلطان بن اواد النوئمی کی زیر صدارت ہوگا۔
Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button