خلیجی خبریں

مدینہ منورہ میں حج ہاؤسنگ کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا

خلیج اردو: سعودی عرب کے مدینہ منورہ میں اس سال عازمین حج کے لیے رہائش فراہم کرنے کی ذمہ دار سعودی کمیٹی نے سالانہ مسلم عبادات کے آغاز سے تقریباً چار ماہ قبل اجازت نامے کے حصول کے لیے درخواستوں کی وصولی کا اعلان کردیا ہے۔

مناسک حج ادا کرنے کے بعد، مسلمان عازمین عام طور پر مدینہ، مسجد نبوی اور روضہ رسول پر آتے ہیں۔

سعودی میڈیا نے ڈیڈ لائن کا ذکر کیے بغیر اطلاع دی کہ شہر کے حکام نے رہائشی اجازت نامے حاصل کرنے کے خواہشمند لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ تیزی سے درخواست دیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ طریقہ کار کو مقررہ وقت میں حتمی شکل دی جائے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج سے متعلق الیکٹرانک سروسز تک آسان رسائی فراہم کی ہے، جس میں مقامی عازمین کے لیے الیکٹرانک ٹریک کا انتخاب اور ایک مخصوص حج پروگرام شامل ہے۔

گزشتہ ماہ سعودی عرب نے مملکت کے اندر مقیم مسلمانوں کے لیے رواں سال کے حج کے لیے درخواست دینے کے لیے رجسٹریشن اوپن کر دی تھی۔

گزشتہ ہفتے سعودی وزارت حج نے یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا سے آنے والے مسلمان حجاج کی رجسٹریشن کی سہولت کے لیے ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم hajj.nusuk.sa کے لانچ کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button