خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات پارلیمنٹ کی انسداد کرونا کی عالمی مہم پر اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں نمائندگی

خلیج اردو: بین الپارلیمانی یونین (IPU) میں فیڈرل نیشنل کونسل (FNC) پارلیمانی ڈویژن کے رکن مروان عبید المحیری نے عالمی تنظیم کی 143ویں جنرل اسمبلی اور 208ویں گورننگ کونسل کے دوران اقوام متحدہ کے امور پر قائمہ کمیٹی کے پینل بحث میں حصہ لیا۔

COVID-19 وباء کے خاتمے کے لیے عالمی ویکسی نیشن مہم پر پینل سیشن سے پہلے خطاب کرتے ہوئے مروان عبید المحیری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات تمام ممالک میں COVID-19 ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور یکجہتی کی اہمیت پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات نے "ہوپ کنسورشیم” کا آغاز کیا اور ایک مکمل اینڈ ٹو اینڈ سپلائی چین سلوشن جو دنیا میں کہیں بھی لاکھوں COVID-19 ویکسین فراہم کرتا ہے تاکہ دنیا بھر میں ویکسین کی 6 ارب خوراکوں کی تقسیم میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے عالمی سطح پر 3.6 ارب افراد تک ویکسین کی نقل و حمل کی سہولت کے لیے 50 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔

انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ متحدہ عرب امارات COVID-19 وبائی امراض کے دوران انسانی ہمدردی کے اقدامات کی حمایت کرنے والے پہلے ممالک میں شامل ہے۔

انکا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی امداد وبائی امراض کے دوران متاثرہ ممالک کے لئے بین الاقوامی امداد کا 80 فیصد ہے۔

مروان عبید المحیری نے کہاکہ بحران کے آغاز سے 135 سے زائد ممالک اماراتی امداد سے مستفید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے جنگلات اور زمین کے استعمال سے متعلق گلاسگو کے رہنماؤں کے اعلامیے کی حمایت کی اور ایگریکلچر انوویشن مشن برائے آب و ہوا (AIM for Climate) کا آغاز کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button