خلیجی خبریں

الریاض دسمبر میں جی سی سی خطے کی پہلی موسیقی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

خلیج اردو: خطۂ خلیج کی پہلی موسیقی کانفرنس 13 سے 15 دسمبر تک سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ہوگی۔اس میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے موسیقار، گلوکار، فن کار اور ماہرین شرکت کریں گے۔ان کے علاوہ دوسرے ممالک سے بھی ماہرین اور مندوبین شریک ہوں گے۔

اپنے فلیگ شپ فیسٹیول ایم ڈی ایل بی ایسٹ ساؤنڈاسٹارم کے بعد قائم ہونے والی نئی میڈیا اور میوزک کمپنی ایم ڈی ایل بی ایسٹ اس تین روزہ ایونٹ کا اہتمام کررہی ہے ۔اس کو ایکس پی کا نام دیا گیا ہے۔اس کے ایجنڈے میں ورکشاپس، پینل مباحثوں ،گول میزکانفرنسوں اور محافل موسیقی کا انعقاد شامل ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ کانفرنس کا مقصد فنکاروں، کاروباری افراد، تخلیق کاروں اور پالیسی سازوں سمیت موسیقی کی صنعت سے وابستہ تمام پروفیشنلوں کومواقع مہیا کرنا ہے کیونکہ وہ خطے کی موسیقی کی ترقی چاہتے ہیں۔

ایم ڈی ایل بی ایسٹ کے سی ای او رمضان الحراتانی نے کہا کہ ایکس پی کی خطے میں یہ پہلی کانفرنس ہے اور مشرق اوسط میں موسیقی کی ترقی پذیر صنعت کی بنیاد کے طور پر کام کرے گی۔

اس تقریب کا مقصد ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا، اس ضمن میں پالیسی سازی پر توجہ مرکوز کرنا ہے اور ابھرتے ہوئے موسیقاروں کے لیے مواقع کے امکانات کا جائزہ لیناہے۔نیز موسیقی، ذہنی صحت، تندرستی اور صنعت میں تنوع کے فروغ کے لیے مکالمے کا آغاز کرنا ہے۔

ایکس پی پروگرام ڈائریکٹر ندا الحلبی کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں مکالمے کے ذریعے ہم چاہتے ہیں کہ یہ آنے والی نسلوں کی اس صنعت کوکیریئر کے طور اپنانے میں مددگار ثابت ہو۔موسیقی کو روزگار کی اختراع کے طور پر فروغ دینے کی ترغیب دے اور اسے ایک پائیدار صنعت بنائے جس سے وہ منافع حاصل کر سکے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم خواتین کو بااختیار بنانے اور صنعت کے اندراقلیتی گروہوں کو آواز دینے کے لیے تنوع، فلاح و بہبود اور کام کے منصفانہ حالات پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔

سعودی عرب میں موسیقی کے شعبے کوآگے بڑھانے اور اس ضمن میں پالیسیوں کی تشکیل کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی موسیقی کی صنعت سے وابستہ ایگزیکٹوز اور فنکاروں کو تقریب میں مقررین اور مندوبین کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔

دن کے وقت تقریب کے شرکاء ورکشاپس اور پینل مباحثوں میں حصہ لیں گے اورشام کوالریاض شہر کے نواح میں موسیقی کی رات کے منظرنامے میں نمائش کی جائے گی اور زائرین کو نئی آوازوں، نیٹ ورک اور تازہ صلاحیتوں کو دریافت کرنے کا موقع ملے گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button