خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے اس کار لائسنسنگ سینٹر میں روبوٹ آپ کی خدمت کیلئے حاضر ہیں۔

خلیج اردو: عجمان پولیس جنرل کمانڈ نے صارفین کی سروس کیلئے مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لانے کے لیے گاڑیوں اور ڈرائیورز لائسنسنگ سروسز سینٹر میں دو سمارٹ روبوٹ تعینات کیے ہیں۔

عجمان پولیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز بریگیڈیئر جنرل خالد محمد النعیمی نے کہا کہ سروس سینٹر میں دو سمارٹ روبوٹس کا اجراء قیادت کی جانب سے مصنوعی ذہانت کو بڑھانے کی کوششوں کے حصے کے طور پر صارفین کی بہتر خدمت کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

وہیکلز اینڈ ڈرائیورز لائسنسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل سلطان خلیفہ ابو محیر نے کہا کہ یہ پہلا بات کرنے والا روبوٹ ہے جو گاہکوں کو وصول کرتا ہے اور مرکز کے داخلی راستے پر ان کا استقبال کرتا ہے۔ یہ عربی اور انگریزی میں پوچھ گچھ کا جواب بھی دیتا ہے اور مرکز کی طرف سے فراہم کردہ سروسز کی ایک رینج کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

صارفین کسی انکوائری یا ٹریفک فائل کھولنے جیسی دیگر ضروریات کے لیے اپنی پسند کی خدمت کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ایک اور روبوٹ کو سروس کی قسم کے مطابق کسٹمر کو سروس کاؤنٹر پر لے جانے کا کام سونپا کیا گیا ہے۔ مگر یہ اختیاری ہے اور صارفین کو وہاں لے جانے کے لیے روبوٹ ٹیبلیٹ میں کاؤنٹر نمبر درج کرنا چاہیے۔

کرنل النعیمی نے کہا کہ عجمان پولیس اپنی ویب سائٹ اور سمارٹ ایپلیکیشن کے ذریعے تمام خدمات فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button