خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کی رجسٹریشن کے حصول میں اب روبوٹ آپکی مدد کرینگے

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں دو روبوٹ متعارف کرائے گئے ہیں جو گاڑی یا ڈرائیور لائسنسنگ کی خدمات حاصل کرنے کے خواہشمند رہائشیوں کی مدد اور رہنمائی کریں گے۔

روبوٹس کو عجمان میں گاڑیوں اور ڈرائیورز لائسنسنگ سروس سینٹر میں تعینات کیا گیا ہے۔

عجمان پولیس میں پولیس آپریشنز کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر خالد محمد النعیمی نے کہا کہ دونوں روبوٹس کے مخصوص کام ہیں۔

وہیکلز اینڈ ڈرائیورز لائسنسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل سلطان خلیفہ ابو محیر نے وضاحت کی کہ پہلا روبوٹ بات کرنے والا ہے جو صارفین کو مرکز میں خوش آمدید کہتا ہے۔ یہ سوالات کا جواب دیتا ہے اور مرکز میں پیش کی جانے والی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے جیسے ٹریفک فائل کھولنا، یا ٹریفک جرمانے کے بارے میں پوچھ گچھ کرنا وغیرہ۔

دوسرا روبوٹ کسٹمر کے ساتھ مطلوبہ سروس کاؤنٹر تک جا سکتا ہے۔

ملک بھر میں پولیس فورس خدمات کی فراہمی کے لیے روبوٹ کا استعمال کرتی ہے۔
اکتوبر میں، ام القوین پولیس نے ایک نیا افسر متعارف کرایا: جاسوس روبوٹوک، ایک ایسا روبوٹ جو بچوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات کرتا ہے۔

دبئی پولیس نے 2017 میں دنیا کے پہلے آپریشنل روبوٹ پولیس اہلکار کو ‘بھرتی’ کیا تھا۔

امل روبوٹ کو حال ہی میں منشیات کے خطرات سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے کا مشن دیا گیا تھا۔

اپریل 2019 میں، ابوظہبی پولیس نے ایک روبوٹ تعینات کیا تھا جو مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال کرتے ہوئے بچوں کے خلاف جرائم میں حقائق سے پردہ اٹھاتا ہے۔ یہ روبوٹ کسی شخص کے جذبات کا پتہ لگا سکتا ہے اور ایک بچے سے انٹرویو کے دوران پولیس افسر کے لکھے گئے سوالات کو پڑھ سکتا ہے۔ یہ اپنے سینے میں لگے ہوئے ‘iPad’ ڈیوائس کے ذریعے افسر یا بچے کو ہدایت کی گئی تصاویر بھی دکھا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button