خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

میزائل ایئر وار سینٹر 2021‘‘ مشقوں میں شرکت کے لیے سعودی فضائیہ کی امارات آمد

خلیج اردو: سعودی فضائیہ کے سکوارڈن فضائی مشقوں میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ایئربیس پر پہنچ گئے، جہاں ’’میزائل ایئر وار سینٹر 2021‘‘ کوڈ نام سے مشترکہ فضائی مشقیں کی جائیں گی۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہی فضائیہ کے یونٹس کا استقبال امارات میں متعین ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل عبداللہ محمد الحصان اور رائل سعودی ایئر فورس کے گروپ کمانڈر کرنل عید بن سعید القحطانی نے کیا۔

سعودی ایئر فورس کے گروپ کمانڈر کرنل عید القحطانی نے کہا کہ فضائی مشقوں میں شاہی فضائیہ کے تمام یونٹس شرکت کر رہے ہیں جس کے لیے امارات کے الظفرہ ایئر بیس پر تمام آلات اور دوسرا ضروری ساز وسامان بھی پہنچا دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشقوں میں سعودی فضائیہ کے یونٹس ایف 15 سی ای کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں- انہوں نے ان مشقوں کو عالمی سطح پر انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فضائیہ کی یہ عسکری نوعیت کی مشقیں حقیقی حالات سے ملتی جلتی صورت حال میں کی جائیں گی۔ ان مشقوں میں انتہائی مہارات اور تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر کے بعد شرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button