خلیجی خبریں

سعودی عرب نے پاکستان میں لگنے والی کرونا ویکسینز کو منظور کرلیا، گائیڈ لائنز جاری

خلیج اردو: سعودی عرب نے سیاحتی ویزے حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں، جس کے مطابق سائنو فام اور سائنو ویک ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والے سیاحوں کو بھی ویزہ دیا جائے گا۔

سعودی عرب نے غیرملکی سیاحوں کے لیے یکم اگست 2021 سے اپنی سرحدیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا، جسکے بعد سیاحتی ویزہ حاصل کرنے والوں کو عمرہ ادائیگی کی اجازت لازمی لینی ہوگی۔

سعودی حکومت کی جانب سے خواہش مند سیاحوں کے لیے گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں، جس کے مطابق سعودی محکمۂ صحت کی منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ویزہ جاری کیا جائے گا۔

گائیڈ لائنز کے مطابق آسٹرازینیکا، فائزر، موڈرنا کی دونوں خوراکیں جبکہ جانسن اینڈ جانسن کی ایک خوراک لگوانے والے کو سیاحتی ویزہ جاری کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں سائنو فام، سائنو ویک کی دو خوراکوں کے علاوہ تیسری اضافی خوراک لگوانا بھی لازمی ہوگی جسے عام طور پر بوسٹر کہا جاتا ہے۔

سعودی عرب کے ای ویزہ پورٹل پر جاری معلومات کے مطابق سیاحتی ویزہ حاصل کرنے والوں کو روانگی سے 72 گھنٹے پہلے کی پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی جبکہ محکمہ صحت یا مجاز ادارے کی کی جانب سے جاری ہونے والا ویکسین سرٹیفیکٹ لازمی دکھانا ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button