خلیجی خبریںعالمی خبریں

سعودی عرب: جدہ میں بڑے پیمانے پر شراب کی بوتلیں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

خلیج اردو
21 نومبر 2021
جدہ : سعودی عرب میں کسٹم حکام نے شراب کی کوشش ناکام بنا دی۔ جدہ اسلامک بندرگاہ پر 3,612 بوتلیں سمگل کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے سیکورٹی افسران نے بحیرہ احمر کی بندرگاہ سے گزرنے والی ایک شپنگ کنسائنمنٹ میں شراب کو خفیہ طور پر رکھا گیا تھا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مملکت میں ضبط شدہ سامان کو حاصل کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام نے کہا ہے کہ سعودی برآمدات اور درآمدات پر کنٹرول بڑھانے کیلئے کسٹم حکام کو سختی برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حکام کے مشن میں مدد کریں اور معاشرے کی حفاظت کریں تاکہ سیکیورٹی رپورٹس کیلئے مقرر کردہ نمبر 910 ،ای میل [email protected] پر رابطہ کریں یا بین الاقوامی نمبر 00966114208417 پر کال کریں۔

جو افراد مخبری کریں گے انہیں مالی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button