خلیجی خبریں

عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے سعودی عرب نے بڑا اعلان کردیا

خلیج اردو: سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کورونا وائرس کی وبا سے قبل طے شدہ کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔
العربیہ نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عمرو المداح نے کہا ہے کہ زائرین کی میزبانی کے لئے تمام اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

وزارت حج کو نئے عمرہ سیزن کے آغاز سے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ڈاکٹر عمرو المداح کا کہنا تھا کہ وزارت حج ہر ملک کے لئے مختص کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کو سنبھالنے کی اہلیت رکھتی ہے اور کورونا سے قبل کی صورتحال بحال ہونے کی صورت میں ہمیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

مزید ملکی اور غیر ملکی حالات و اقعات سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے آفیشلز یوٹیوب چینل کر سکبرائب کر لیں تا کہ ہم آپ کی مدد سے باقاعدہ اس پر کام شروع کر سکیں اور آپ کو اپڈیٹ رکھنے کا کام باخوبی نبھا سکیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button