خلیجی خبریںعالمی خبریں

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 5 ممالک میں ‘راہِ مکّہ’ منصوبہ شروع کر دیا

خلیج اردو: سعودی عرب نے امورِ حج میں آسانی کے لئے 5 ممالک میں ‘راہِ مکّہ’ نامی منصوبہ شروع کر دیا ہے۔

‘راہِ مکّہ’ منصوبہ سعودی عرب کے ویژن 2030 پروگراموں میں سے ایک ہے اور "اللہ کے مہمانوں کی خدمت” نامی پروگرام کے ذیل میں پاکستان، ملائیشیاء، انڈونیشیا، مراکش اور بنگلہ دیش میں شروع کیا گیا ہے ۔

سعودی وزارت داخلہ کے، سعودی نیوز ایجنسی ‘ایس پی اے’ کی طرف سے شائع کردہ، بیان کے مطابق راہِ مکّہ منصوبہ، مذکورہ 5 ممالک کے حاجیوں کی ملک سے روانگی کے وقت الیکٹرانک ویزے، پاسپورٹ اور امورِ صحت سے لے کر سعودی عرب پہنچنے کے بعد رسل و رسائل، قیام اور سامان کی وصولی تک، متعدد امور میں سہولت پر مبنی ہے۔

بیان کے مطابق ‘راہِ مکّہ ‘ منصوبہ وزارت خارجہ، حج، عمرہ اور صحت سمیت متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button