خلیجی خبریں

سعودی عرب نے پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچانے کیلئے لئے بڑا اعلان کردیا

خلیج اردو : سعودی عرب نے پاکستان میں 100 ملین ڈالر کے300 سے زائد منصوبوں پر سرمایہ کاری کا بڑا اعلان کردیا۔

سعودی عرب کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری، بےمثال دوستی میں ایک اور سنگ میل ہے۔

سعودی عرب نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کااعلان کردیا، سعودی شہزادے فہد بن منصورالسعود نے سعودیہ پاکستان ٹیک ہاؤس اسلام آباد میں قائم کرنے کا اعلان کیا۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قائم کمپنیوں سے تجارت کو فروغ ملے گا، شہزادہ فہد ٹیک ہاؤس سمیت آئی ایل ایس اے انٹریکٹو کے شریک بانی بھی ہیں۔

آئی ایل ایس اے انٹریکٹو دو ہزار نومیں پاکستان کی کاروباری شخصیت سلمان ناصرنےقائم کیاتھا، آئی ایل ایس اے انٹریکٹو کے لاہور کے علاوہ ریاض میں بھی آفیسرز موجود ہیں۔

شہزادہ فہد نے ہزارسے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، منصوبے کےتحت سو ملین ڈالر مالیت کے تین سو سے زائد منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر قائم کیا جائے گا۔

سعودی عرب نے ہمیشہ ہی پاکستان کا ہر کٹھن وقت میں ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کی بے مثال دوستی کا سفر کئی دہائیوں پر مشتمل ہے اور موجودہ معاشی صورتحال میں سوملین ڈالر کی سرمایہ کاری ایک مثبت قدم ثابت ہو گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button