خلیجی خبریں

سعودی عرب ٘میں ہر جگہ پر ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی دوبارہ عائد

خلیج اردو: سعودی عرب میں کرونا کی وبا کے حوالے سے متعدد حفاظتی اقدامات کو دوبارہ سے لازم کر دیا گیا ہے جن میں چہرے پر ماسک لگانا سرفہرست ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں کرونا کی نئی صورت ‘اومیکرون’ سے متاثر افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

آج بدھ کے روز سعودی وزارت داخلہ کے ذمے دار ذرائع نے بتایا کہ مملکت میں (بند یا کھلے) تمام مقامات پر اور سرگرمیوں اور تقریبات میں ماسک لگانے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی پابندی دوبارہ سے عائد کر دی گئی ہے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے طمابق یہ فیصلہ جمعرات 30 دسمبر کی صبح 7 بجے سے نافذ العمل ہو گا۔

مملکت میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزارت صحت نے منگل کے روز اعلان میں بتایا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 602 نئے کیسوں اور ایک فوتگی کا اندراج ہوا جب کہ 147 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے۔

سعودی وزارت تجارت نے دسمبر کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ کرونا وائرس کی بوسٹر خوراک یکم فروری 2022ء سے بازاروں اور تجارتی مراکز و تنصیبات میں داخلے کے لیے لازمی شرط ہو گی۔
سعودی وزارت داخلہ نے اکتوبر میں طبی حوالے سے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔ یہ فیصلہ مملکت میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں واضح کمی کے بعد سامنے آیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button