خلیجی خبریں

مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، فلسطینوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب

خلیج اردو
16 ستمبر 2020
ریاض: سعودی عرب کی کابینہ میں منگل کے روز اسرائیل کے ساتھ یو اے ای اور بحرین کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر غور کیا۔ کابینہ اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے پرامید ہیں اور اس حواکے سے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

کابینہ نے اس بات کی تائید کی کہ سعودی عرب فلسطینوں کیلئے جداگانی وطن کے مطالبے کا حامی ہے اور 1967 سے پہلے تک کی سرحدات پر مبنی فلسطین کے قیام کا مطالبہ کرتا ہے۔
سعودی عرب مشرقی یروشلم کے دارلحکومت کے ساتھ فلسطین کو ایک آزاد اور خودمختار ملک دیکھنا چاہتا ہے،

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button