خلیجی خبریں

سعودی عرب: خلیج میں اونٹوں کی سب سے بڑی نیلامی کا آغاز

خلیج اردو: سعودی عرب کے اونٹ کلب کی اقتصادی کمیٹی نے گذشتہ روز حفر الباطن گورنری میں چھ ملین مربع میٹرسے زیادہ کے رقبے پر سعودی عرب اور خلیج عرب میں اونٹوں کی سب سے بڑی نیلامی کا آغاز کیا ہے۔

اونٹ کلب کی اقتصادی کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبدالرحمٰن بن خالد بن مساعد نے حفر الباطن کے گورنر شہزادہ منصور بن محمد بن سعد اور اونٹ کلب کے ڈائریکٹر انجینیر بندر القحطانی کی موجودگی میں اس غیرمعمولی ایونٹ کا افتتاح کیا۔ اونٹوں کی نیلامی کی افتتاحی تقریب میں اونٹ مالکان، حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

نیلامی کے پہلے روز تمام رنگوں کے اونٹوں کی نمائش کی گئی۔ جس کے بعد منتخب اورچیدہ چیدہ اونٹوں کی نیلامی ہوئی۔ افتتاحی تقریب ایونٹ کی سطح پر دلچسپ رہی۔ اس موقعے پر اونٹوں سے متعلق عربی میں ایک نظم بھی پیش کی گئی۔ علاوہ ازیں اونٹوں کے ماحولیات پر اثرات اور اونٹوں کو نقصان پہنچانے پر اس کے خطرات کے بارے میں ایک ڈرامہ بھی پیش کیا گیا۔

سعودی عرب کے علاقے حفر الباطن میں ہونے والی اونٹوں کی یہ نیلامی خلیجی ممالک کی سطح پر سب سے بڑی نیلامی ہے۔ یہ اونٹ میلا پندرہ دن تک جاری رہےگا۔ اس دوران کئی اقتصادی اور تفریحی پروگرامات بھی منعقد کیے جائیں گے۔

نیلامی کے ساتھ میلے نے ایک اقتصادی تحریک کا آغاز کیا گیا ہے جس نے عوامی بازاروں، اونٹوں کی افزائش نسل کرنے والے خاندانوں اور دستکاریوں کے پیشے سے وابستہ افراد بھی متحرک ہوں گے۔اس موقعے پر اونٹوں کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے جب کہ ریستورانوں، کیفے اور بیکریوں میں بین الاقوامی نام بھی شامل کیے جائیں گے۔

حفر الباطن میں اونٹوں کی یہ نیلامی اپنے دوسرے سیزن میں ہو رہی ہے۔ کیمل کلب میں اقتصادی کمیٹی اس پر کام کر رہی ہے تاکہ سرمایہ کاروں اور تجارتی اداروں کو اونٹوں کو اور معاشی سرگرمی میں شامل کرانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button