خلیجی خبریں

سعودی عرب میں کورونا ویکسین کا طریقہ کار باقی دنیا سے کیسے مختلف ہوگا؟

خلیج اردو
11 دسمبر 2020
ریاض : سعودی محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کورونا وائرس کے خلاف فائزر بائیو ٹیکویکسین کا استعمال رواں ماہ کے آخر میں شروع ہوگا ۔

جمعہ کو ایک مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے جمعرات کو ریاست میں درآمد اور استعمال کیلئے ویکسین کے اندراج کا اعلان کیا ہے۔

مقامی اخبار اوکاز نے ایک صحت کے عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہےکہ یہ ویکسین پہلی بار 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد ، صحت کے کارکنوں اور ان افراد پر استعمال ہوگی جن کو موٹاپا ہے یا وہ دائمی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ باقی ممالک میں ایسے افراد کو کورونا ویکسین نہیں دی جاتی۔

مدینہ شہر میں صحت کے امور کے ترجمان موثود ابو انق نے نے بتایا ہے کہ دوسرے مرحلہ جو 2021 کی پہلی سہ ماہی کے آخر سے لے کر دوسرے سہہ ماہی کے اختتام تک جاری رہے گا ، وہ 50 سال سے زیادہ عمر کی بیماریوں میں مبتلا افراد کیلئے ہوگا۔ عہدیدار کے مطابق ، ملک میں سرکاری اور نجی شعبے کے تمام ملازمین کو تیسرے سہہ ماہی سے شروع ہونے والی فائزر ویکسین تک رسائی حاصل ہوگی جبکہ اساتذہ اسے جولائی استعمال کر پائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ویکسین اگلے سال کی سہ ماہی میں تمام شہریوں اور تارکین وطن کو وافر مقدار میں مفت فراہم کی جائے گی۔

 

Source : gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button