خلیجی خبریں

سعودی عرب نے عوامی سہولت سنٹرز کو نقصان پہنچانے کے خلاف عوام کو انتباہ جاری کردیا۔

خلیج اردو: سعودی میڈیا کے مطابق، سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے رہائشیوں کو عوامی سہولیات کو نقصان پہنچانے بارے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرموں کو 100,000 ریال تک جرمانہ اور دو سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔

پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ پبلک یوٹیلیٹیز پروٹیکشن سسٹم کسی بھی سروس ایکسٹینشن یا سہولیات کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے سے منع کرتا ہے۔

اس حکم نامے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ نظام کسی بھی پبلک یوٹیلیٹی ایکسٹینشن کو جان بوجھ کر کاٹنے یا اس میں خلل ڈالنے پر بھی پابندی لگاتا ہے اور اس لیے اس پر جرمانے عائد کیے جاتے ہیں، قطع نظر اس کے کہ مجرم وہی ہے جس نے نقصان پہنچایا ہے یا خلاف ورزی میں شریک ہے۔

عوامی سہولیات کو جان بوجھ کر تباہ کرنے کے جرمانے میں خلاف ورزی کرنے والے پر اپنے خرچے پر ذرائع ابلاغ میں اپنی سزا کا حکم شائع کرنا بھی شامل ہے۔ جرم کے مرتکب افراد کو سہولیات کو پہنچنے والے تمام نقصانات کا ازالہ کرنا ہوگا اور سہولت یا دیگر افراد کے نقصانات کی تلافی کے علاوہ مرمت کے اخراجات بھی برداشت کرنا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button