خلیجی خبریںعالمی خبریں

سعودی عرب ایئر لائنز نومبر سے واشنگٹن اور مزید 32 شہروں کیلئے دوبارہ سروس شروع کرے گی

خلیج اردو: توقع کی جا رہی ہے کہ نومبر میں سعودی عرب کے کی قومی ائیرلائن امسال سعودیہ سے 33 بین الاقوامی مقامات کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کر دیگا۔

ایشیاء میں ، اسلام آباد ، لاہور ، دہلی ، ممبئی ، ڈھاکہ ، گوانگجو ، جکارتہ ، کراچی ، کوچی ، کوالالمپور ، منیلا ، ملتان اور پشاور کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اگلے ماہ مشرق وسطی میں ابوظہبی ، بحرین ، کویت ، بیروت ، دبئی اور عمان کو شامل کیا جائیگا۔

یہ ائیر آپریشنز ایڈیس ابابا ، قاہرہ ، اسکندریہ ، خرطوم ، تیونس ، اور نیروبی ، افریقہ کیلئے بھی متوقع ہیں۔ تاہم پیرس ، ایمسٹرڈیم ، فرینکفرٹ ، لندن ، میڈرڈ ، میلان ، استنبول ، اور واشنگٹن سمیت آٹھ دیگر یورپی اور امریکی مقامات میں اس لسٹ میں شامل ہیں۔

سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازوں کو رواں سال مارچ میں عالمی وبائی حالت کے سبب جزوی طور پر معطلی کے بعد دوبارہ شروع کردیا ہے۔ سعودیہ نے کورونا وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر صحت اور تحفظ کے ضروری اقدامات کیے ہیں۔ لہذا ، مسافروں کو موجودہ وبائی امراض سے متعلق قوانین کی پابندی کرنے کی ضرورت ہے اور اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button