خلیجی خبریںپاکستانی خبریں

سعودی عرب کی جانب سے معاشی مدد: ڈالر کی قیمت میں کمی

خلیج اردو: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کی منظوری کے بعد روپے پر دباؤ کم ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت کم ہو کر 173 روپے پر آگئی

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 42 پیسے سستا ہوگیا، قیمت میں کمی کے بعد ڈالر 175 روپے 27 پیسے سے کم ہو کر 173 روپے 85 پیسے کا ہوگیا۔

ڈالر کی قیمت میں یہ کمی سعودی عرب کے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کی منظوری کے بعد ہوئی ہے، سعودی عرب 1.20 ارب ڈالر تیل کی تاخیر سے ادائیگی کی سپورٹ میں بھی دے رہا ہے۔

پاکستان کو سعودی عرب سے 4.20 ارب ڈالر کی سپورٹ ملنے پر روپے پر دباؤ کم ہوا ہے۔

ڈالر کی قدر گزشتہ کچھ روز سے مستقل بڑھ رہی تھی اور گزشتہ روز ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 175 روپے 27 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button