خلیجی خبریں

سعودی فورسز نے 14 ملین نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

خلیج اردو
27 جون 2021
ریاض : ہفتے کے روز سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے مملک میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ وزارت اطلاعات کی جانب سے ایک ٹویٹ میں جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹس کنٹرول نے 14 ملین کپٹاگون امفیٹامائن گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

یہ منشیات لبنان سے آنے والی لوہے کی پلیٹوں کی کھیپ کے اندر چھپی ہوئی تھیں اور اس کو بندرگاہ کی زکوۃ، ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے تعاون سے پکڑا گیا تھا۔

ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے مطابق اسمگلنگ کی کوشش میں حصہ لینے پر سعودی عرب کے ایک شہری کو ریاض میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

اس سے قبل سعودی عرب نے بیروت سے منشیات کی اسمگلنگ میں مبینہ اضافے کے بعد اپریل میں لبنانی پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب سعودی کسٹمز نے لبنان سے درآمد شدہ پھلوں کے اندر کیپٹاگون کی 5 ملین گولیوں کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button