خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل کا دبئی ایکسپو2020 کا دورہ

خلیج اردو: سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کے روزدبئی ایکسپو2020 ء میں مملکت اور متحدہ عرب امارات کے پویلینوں کا دورہ کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے موقع پر ایکسپو 2020 میں مملکت اور متحدہ عرب امارات دونوں کے پویلینوں کی سیر کی ہے اور ان کے مختلف حصے دیکھے ہیں۔

شہزادہ فیصل کو’’سعودی پویلین کے خصائص‘‘کے بارے میں بتایا گیا جو مختلف شعبوں میں سعودی عرب کی ترقی اور نشاۃ ثانیہ کے عمل کی عکاسی کرتے ہیں۔

وزیرخارجہ کو بتایا گیا کہ پویلین سعودی ویژن 2030 کی روشنی میں تیارکیا گیا ہے اور یہ زائرین کے لیے سعودی عرب کے بارے میں ایک خوش گوار اور تخلیقی تجربہ فراہم کرتا ہے۔

شہزادہ فیصل ایکسپو میں متحدہ عرب امارات کاپویلین بھی دیکھنے کے لیے گئے جہاں انھیں بتایا گیا کہ ’’یہ پویلین یو اے ای کے تاریخی سنگ میل اور اس کے تعمیراتی عمل کے دوران میں ترقی اورخوش حالی کے حصول کے لیے اپنائے گئے مشترکہ کاموں کے اثرات پر روشنی ڈالتا ہے‘‘۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button