خلیجی خبریں

سعودی حکومت کا مسجدالحرام کو نمازیوں کیلئے مکمل کھولنے کا فیصلہ

مکمل ویکسی نیٹڈ افراد عبادت کیلئے حرمین شریفین میں داخل ہوسکیں گے، حرمین شریفین میں ماسک اورعمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی کردیا گیا

سعودی حکومت نے مسجدالحرام کو نمازیوں کیلئے مکمل کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، مکمل ویکسی نیٹڈ افراد عبادت کیلئے حرمین شریفین میں داخل ہوسکیں گے، حرمین شریفین میں ماسک اورعمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی کردیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق سعودی حکومت نے مسجدالحرام کو ویکسی نیٹنڈ افراد اور نمازیوں کیلئے مکمل کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نئےقواعدوضوابط کا اطلاق17 اکتوبر سے ہوگا۔ سعودی حکام کے فیصلے تحت مکمل ویکسی نیٹڈ افراد حرمین شریفین میں داخل ہوسکتے ہیں۔ حرمین شریفین میں ماسک اورعمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق کورونا ویکیسن کی دو خوراکیں لگوانے والوں یا جن افراد کا توکلنا میں ویکسین سے استثنیٰ کا سٹیٹس ہے ان کو عمرے، مسجد الحرام میں نماز اور مسجد نبوی کی زیارت کیلئے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

ایسے افراد جنہوں نے پیشگی اجازت نامہ حاصل کررکھا ہے، لیکن ان افراد نے ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لی، انہیں چاہیے کہ عمرے، مسجد الحرام میں نماز اور مسجد نبوی کی زیارت کیلئے اجازت نامے کی منسوحی سے بچنے کیلئے پرمٹ کی تاریح سے 48 گھنٹے پہلے ویکسین کی دوسری خوراک لگوائیں۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث طبی سہولتوں کی فراہمی میں آنے والے خلل کے باعث دنیا بھر میں ٹی بی (تپ دق) سے ہونے والی اموات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اپنی 2020 کی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے ٹی بی کے خاتمے کی طرف پیش رفت متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے بڑھتے ہوئے کیسز کی تشخیص اور علاج مناسب طریقہ کار کے تحت نہیں ہو پا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button