خلیجی خبریں

سعودی عرب: گاڑی چوری کر کے فرار ہوتے ہوئے دو لڑکیوں کو کچلنے والا چور گرفتار، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

سعودی حکام کی جانب سے بدھ کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ قسیم کے علاقے میں گاڑی چوری کر کے فرار ہوتے ہوئے دو لڑکیوں کو کچلنے والے چور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

سعودی پریس ایجنسی میں شائع ہونے والے قسیم ریجن پولیس کے ترجمان بدر ال صبیحانی کے بیان کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیوں کی کاروائی کے نتیجے میں قسیم کے علاقے میں چوری کی گاڑی میں دو لڑکیوں کو کچلنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

چور جائے حادثہ سے بھی فرار ہوگیا تھا۔

الصبیحانی نے مزید واضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم تیس سالہ سعودی باشندہ ہے۔ اور ابتدائی تفتیش کے مطابق جو گاڑی وہ چلا رہا تھا وہ چوری کی گئی تھی۔

تمام قانونی کاروائی کے مکمل ہونے تک تفتیش جاری رہے گی۔ جس کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button