خلیجی خبریں

سعودی تیل کمپنی آرامکو کی پہلی سہ ماہی منافع میں 82 فیصد اضافہ

خلیج اردو: سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو کے منافع میں 2022 کی پہلی سہ ماہی میں 82 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق 2022 کی پہلی سہ ماہی میں دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش تیل کمپنی کا منافع 148 ارب ریال تک پہنچ گیا ہے جس کے بعد آرامکو کی آمدن تقریباً دگنی ہو کر467 ارب ریال ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آرامکو کا یہ منافع 2021 کی پہلی سہ ماہی میں81 ارب ریال سے زیادہ ہے جب کہ گذشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں منافع کی حد 121 ارب ریال تک پہنچ گئی تھی۔

آرامکو کے چیف ایگزیکٹو افسرکا کہنا ہےکہ خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت اور فروخت کے حجم میں واضح اضافےکے باعث یہ نتائج سامنے آئے ہیں۔

خیال رہےکہ آرامکو کا دنیا کی سب سےبڑی منافع بخش امریکی کمپنی ایپل ٹیکنالوجی کے ساتھ مقابلہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button