خلیجی خبریں

سعودی علاقہ بڑی تباہی سے بچ گیا- ترجمان عرب اتحادی فوج

خلیج اردو: عرب اتحادی افواج نے ایک بار پھر سعودی علاقے میں ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن سے حوثی باغیوں نے مملکت کے جنوبی علاقے کو تین ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی، ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اتحادی افواج نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب حوثی ڈرون تباہ کیے۔

عرب اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے صنعا سے سعودی عرب کی طرف بارودی ڈرون داغے جس پر بروقت کارروائی کی گئی اور علاقہ حملے سے بچ گیا۔

اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کو خبردار کیا کہ ہمیں صنعا میں ڈرون داغنے کے مقام کا علم ہوگیا ہے جس پر ہماری طرف سے مناسب جوابی کارروائی ہوگی۔

یہ بھی کہا گیا کہ ہم ہدف کے بارے میں معلومات جمع کر رہے ہیں اور جلد جوابی کارروائی کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button