خلیجی خبریں

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا اسپتال میں معائنہ، آرام کی ہدایت

خلیج اردو: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا گزشتہ روز دارالحکومت الریاض کے شاہ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اسپتال میں معائنے کے دوران ان کے بیٹے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کہا جارہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسپتال میں کچھ دیر طبی معائنے کے بعد وہاں سے روانہ ہوئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق 86 سالہ شاہ سلمان کے پیس میکر میں بیٹری بھی تبدیل کی گئی ہے اور انہیں ڈاکٹروں نے کئی دن تک آرام کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button