خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شارجہ کے فلاحی ادارے نے 89 قیدیوں کے 20 لاکھ 20 ہزار ڈالر مالیت تک کے قرضوں کی ادائیگی کردی

خلیج اردو: شارجہ چیریٹی ایسوسی ایشن (ایس سی اے) نے شارجہ پولیس کے ساتھ رابطہ کرکے مختلف قومیتوں کے 89 قیدیوں کے قرضوں کو نپٹانے میں مدد کے لئے 8 ملین درہم کی ادائیگی کردی۔

یہ سب انسانی ہمدردی کے اس اقدام کا ایک حصہ ہے جسے "تکلیف سے چھٹکارہ پانے کیلئے مالی امداد” کہا جاتا ہے ، جس کا مقصد امارات میں خاندانی اور معاشرتی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

اس اقدام سے ان 89 قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنایا گیا ، جو اپنی مالی ذمہ داریوں کی وجہ سے شارجہ کی جیلوں اور اصلاحی مراکز میں تھے۔

خوش قسمتی سے ، ایس سی اے حکام آگے آئے اور ان قیدیوں کے واجبات بینکوں ، مالیاتی کمپنیوں ، افراد ، رئیلٹی فرموں ، زمینداروں ، حقدار دعویداروں وغیرہ کے ساتھ طے کرلئے۔

عبد اللہ سیف بن ہندی ، ڈائریکٹر وسائل اور معاون خدمات کے محکمہ ، ایس سی اے نے کہا کہ اس تنظیم نے متعدد قیدیوں کے بڑھتے ہوئے قرضوں کو نمٹا لیا ہے۔ اگرچہ کل بقایا واجبات 7.7 ملین درہم تھے ، لیکن ایس سی اے 89 قیدیوں کی جانب سے 2.2 ملین درہم کی ادائیگی کرسکتا تھا جنکی ادائیگی میں وہ ڈیفالٹر ہوگئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسان دوستی خیر سگالی کے جذبہ کے تحت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی مدد سے ان قیدیوں کو دوسرا موقع ملے گا اور وہ اپنی زندگی کا آغاز پہلے سے بہتر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا معاشرہ اپنی مہربانی ، سخاوت اور رواداری کے لئے جانا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس سی اے مخیر حضرات سے ان کے انسانی ہمدردی کے کاموں کو جاری رکھنے اور قیدیوں کے قرضوں کو نمٹانے میں معاونت کے لئے عطیات مانگے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button