خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شیخ محمد بن زاید کو ترک صدر اردگان کی فون کال

خلیج اردو: ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کو ترک صدر رجب طیب اردگان کی فون کال موصول ہوِئی جسمیں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو تیز کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک میں ترقی کی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

فون کال کے دوران ترک صدر نے انہیں متحدہ عرب امارات کی 50 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے امارات کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش کی۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر کا کہنا ہے کہ ترکی ایک ‘عظیم قدرتی پارٹنر’ ہے۔
شیخ محمد نے اردگان کے مخلصانہ جذبات کا شکریہ ادا کیا اور ترکی کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کی خواہش کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button