خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شیخ محمد کی سال 2020 کے آخری کابینہ اجلاس کی صدارت ، نئی کمپنیوں کا اعلان

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں ، اعلی عظمت شیخ محمد بن راشد المکتوم نے نے پیر کو سال 2020کے آخری کابینہ اجلاس کی صدارت کے دوران نئی وفاقی کمیٹیوں اور کونسلوں کا اعلان کردیا ہے۔

اہم اعلانات یہ ہیں:

>> انسانی حقوق کے لئے ایک نیا ادارہ قائم کیا گیا ہے جو ملک میں انسانی حقوق کو برقرار رکھنے کو یقینی بنائے گا اور اس شعبے میں متحدہ عرب امارات کی درجہ بندی برقرار رکھنے کے لئے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر تمام اداروں کے ساتھ تعاون کرے گا۔

>> ایک ایگزیکٹو آفس منی لانڈرنگ کا مقابلہ کرے گا۔ یہ وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی وزارت کو رپورٹ کرے گی۔

>> ایک قومی انٹرپرینیورشپ کونسل کی سربراہی احمد بہلول کریں گے۔

>> مقامی اور وفاقی مالی پالیسیوں کے تال میل کے لئے کونسل تشکیل دی گئی۔

>> متحدہ عرب امارات کے ماحول کے تحفظ کے لئے نئے اقدامات کی منظوری ہوگئی۔

شیخ محمد نے کہا: "موسمیاتی تبدیلی سب سے بڑا عالمی چیلنج ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

>> عدالتی رابطہ کونسل کی منظوری، جس کی سربراہی سلطان البدی کریں گے۔

>> آثار قدیمہ کی کھوج میں یادگاروں کی حفاظت اور اماراتیوں کو آرکیالوجیکل ایکسپلوریشن کی تربیت دینے کے لئے نئے ضابطے لاگو

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button