خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شیخ محمد نے ایکسپو 2020 کے آپریشن روم کا دورہ کیا۔

خلیج اردو: دبئی کے حکمران نے کہا ہے کہ ایکسپو 2020 کی فراہمی کے لیے 95 قومیتوں پر مشتمل تقریبا 134 ٹیمیں ایک عالمی ٹیم کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

یہ بات اس وقت سامنے آئی جب متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایکسپو کے آپریشن روم کا دورہ کیا۔

انہوں نے اتوار کے روز ایک ٹویٹ میں اپنے دورے کی تصاویر شیئر کیں۔ جہاں انکو عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرتے اور سائٹ پر ہنگامی تیاریوں کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

میگا ایونٹ یکم اکتوبر سے چھ ماہ تک جاری رہے گا۔

12 ستمبر کو ، شیخ محمد کو ایکسپو سائٹ کے گرد سائیکل چلاتے ہوئے دکھایا گیا۔

انہوں نے اس سے قبل ایک ’’ بے مثال ‘‘ تقریب پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

انہوں نے اس مہینے کے شروع میں ٹویٹ کیا تھا ، "چھ ماہ پر مشتمل ایونٹ تاریخ میں ان خیالات اور ایجادات کو لے کر جائے گا جو انسانیت کو آنے والے برسوں تک فائدہ پہنچائیں گے۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button